ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام کے حوالے سے روس کے ساتھ خطرناک اختلافات ہیں:اوباما

شام کے حوالے سے روس کے ساتھ خطرناک اختلافات ہیں:اوباما

Sun, 04 Sep 2016 15:48:18    S.O. News Service

ہینگ زو4؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ بات چیت شام میں لڑائی کی کارروائیاں روکنے کے لیے کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کا راستہ ہوگی۔ تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا کہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان خطرناک اختلافات کے باعث مذاکرات دشوار ہیں۔چین کے شہر ہینگ زو میں جی-20سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے اوباما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا طویل عرصے سے اس بات کا خواہش مند ہے کہ شام میں تشدد میں کمی لانے اور انسانی امداد کو بہتر بنانے کے لیے کوئی طریقہ نکالا جائے تاہم اگر روس کی آمادگی نہ ہوئی تو اگلے مرحلے میں منتقلی مشکل ہو جائے گی۔امریکی صدر نے باور کرایا کہ "شام میں تام قوتوں کو زمینی طور پر جمع کرنا تو مشکل ہے تاہم روس کے ساتھ بات چیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ادھر امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کے حوالے سے امریکا روس کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے تاہم ابھی بعض معاملات کے حل کو یقینی بنانا ہے۔


Share: